سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاورچند گهلوت نے کہا ہے
کہ کالا دھن اور بدعنوانی پر کنٹرول کے لئے نوٹ بندی اسکیم نافذ کرنے سے
ملک میں رائج تقریباً 16 لاکھ کروڑ روپے کے کالے دھن میں سے تقریباً 11
لاکھ كروڑ روپے خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔مسٹر گهلوت آج یہاں ضلع کے سسنیر میں منعقد ایک میلے میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نیت اچھی ہے اور وہ ملک کو مضبوط اور اقتصادی طور پر خودکفیل بنانا چاہتے ہیں۔